ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بہار:5دن پہلے اغوا ہوئی بچی بازیاب، سابق ایم پی کے بیٹے نے رچی تھی سازش

بہار:5دن پہلے اغوا ہوئی بچی بازیاب، سابق ایم پی کے بیٹے نے رچی تھی سازش

Mon, 08 Aug 2016 20:49:56    S.O. News Service

کٹیہار،8اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بہارکے کٹیہارسے پانچ دن پہلے اغواہوئی بچی کو پولیس نے اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑالیا ہے۔اغواشدہ بچی کو نیپال کووراٹنگرسے برآمدکیاگیا۔اغوا کے اس پورے معاملے کاماسٹرمائنڈبہار کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ کے بیٹے اوراس کاایک دوست تھا۔بچی کے گھرمیں کام کرنے والے ایک سابق ڈرائیورکے ذریعہ اس واردات کوانجام دیا گیا تھا۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف اغوااورتاوان کاکیس درج کرتے ہوئے گرفتارکرلیاہے۔معلومات کے مطابق کٹیہارزے کرسیلاعلاقے میں رہنے والے پٹرول پمپ مالک بھانو اگروال کی بیٹی اسپرش عرف چھوی کو3اگست کے دن بس ا سٹاپ کی طرف سے اغوا کر لیاگیاتھا،وہ علاقے کے این وی آر نام کے ایک اسکول میں یوکے جی2کی طالبہ ہے۔مجرموں نے اس واقعہ کو اس وقت انجام دیا جب بچی اسکول سے گھرجانے کیلئے اسپرش این ایچ31پرپرانے پٹرول پمپ کے پاس بس سے اتری۔تبھی وہاں پہلے سے موجودمیتھن نام کے نوجوان نے بچی کو اغوا کر لیا۔


Share: